اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہےکہ بغداد اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کا مخالف ہے۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے آج بغداد میں برطانوی وزیر خارجہ فیلیپ ہاموند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق میں خاص طور پر شیعہ علماء کی جانب سے رضاکاروں کی بھرتی کی دعوت کے بعد سے اس ملک میں رضاکاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس لۓ عراق اپنے ملک میں غیر ملکی فوجی بھیجے جانے کا خواہاں نہیں ہے۔ ابراہیم جعفری نے مزید کہاکہ غیر ملکی فوجی عراق میں بھیجے جانے کے مسئلے کا متعدد بار جائزہ لیا گیا اور عراقی حکام نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف ہیں کیونکہ اس سے عراقی عوام کے درمیان تشویش پیدا ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲